وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے، اہم ملاقاتیں متوقع

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ سعودی عرب پر آج روانہ ہوں گے۔
اپنے دو روزہ دورہ کے دوران شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتوں سمیت 28 تا 29 اپریل ریاض میں خصوصی اجلاس برائے عالمی اقتصادی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی بات چیت کرینگے.
اس دوران سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا.

مزید پڑھیں:  پاکستان کا ایشین انڈر 18والی بال چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان