بلوچستان میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری، 21 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں بارشوں کے باعث مجموعی طورپر 21 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔
الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں 7 مرد، 7 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے چمن میں سب سے زیادہ 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں بارشوں کا تیسرا سپیل جاری ہے جس سے 251 گھر مکمل تباہ جبکہ 1910 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  عوام نے 9 مئی کا بیانیہ مسترد کردیا ہے، مولانا فضل الرحمن