9مئی کا واقعہ انتہائی شرمناک ،معافی مانگنی ہوگی :گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9مئی کا واقعہ انتہائی شرمناک تھا، معافی مانگنی ہوگی ،جب تک سزا جزا صحیح معنوں میں نہیں ہوگی، امن مشکل ہے۔
ریڈیو پاکستان پشاور کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کی معیشت انتہائی خراب ہے لیکن پھر بھی مراعات مانگی جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی یہ ایک تاریخی بلڈنگ ہے، اس کو جلانا کسی کے کہنے پر ہوا تھا، کورکمانڈرہائوس ،شیرخان شہید کا مجسمہ توڑنا، اس سب کے لیے کارکنوں کو ورغلایا گیا، آج کہتے ہے کہ ہم معافی نہیں مانگیں گے،ان کو معافی مانگنی ہوگی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو لوگ پولیس، فوج اور اداروں پر حملے کرتے ہیں، یہ ان کے ساتھ مذاکرات کرتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کی معیشت انتہائی خراب ہے لیکن پھر بھی مراعات مانگی جارہی ہے، میں صوبے اور وفاق کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جنگ میں عوام کو نہیں دھکیل چاہیے، سارے پیسے بی آر ٹی اور بیلین سونامی پے لگا دیے گئے، اپنی نااہلی چھپانے کے لیے صوبے اور وفاق کو لڑانے کی باتیں ہو رہی ہے، وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی باتیں ان کے عہدے کے متضاد ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ یڈیو پاکستان کی دوبارہ بحالی کے لیے کوشش کریں گے، آسلام آباد جائیں گے اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ،70افراد جاں بحق