گندم سکینڈل : تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش نہ کی جاسکی

ویب ڈیسک: گندم درآمد اسکینڈل سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ تاحال وزیراعظم شہباز شریف کو پیش نہ کی جاسکی۔
کابینہ اجلاس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کامران علی افضل نے کہا کہ ٹرمز آف ریفرنس میں اضافے کے باعث رپورٹ بنانے کیلیے مزید وقت چاہیے، رپورٹ کب جمع ہوگی فی الحال نہیں بتاسکتا۔
کامران علی افضل نے سابق نگران وزیر اعظم کو تحقیقات کے لیے بلانے کی خبروں کی ایک بار پھر تردید کی اور اسے افواہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہاز شریف نے گزشتہ ہفتے گندم اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ 6 مئی تک جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 120 کلو چرس برآمد ہونے پر ملزمان کو عمر قید کی سزا