ڈاکوؤں کی فائرنگ

بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے تھانہ میرا خیل کی حدود سی پیک روڈ کرش پلانٹ کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم اہلکار جاں حق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق کسٹم اہلکار کی شناخت عدیل خان ولد حیدر علی سکنہ نصر خیل فتح خیل کے نام سے ہوئی۔
نامعلوم ملزمان ارتکاب جرم کرنے کے بعد مقتول سے موٹر کار اور دس لاکھ نقدی سمیت موبائل فون اور پستول بھی ساتھ لے گئے۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  فلسطین اولمپک کمیٹی کا اسرائیل کو مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ