خیبرپختونخوا کا پاکستانی طلبہ کی کرغزستان سے واپسی کیلئے مفت پروازوں کا فیصلہ

ویب ڈیسک: کرغزستان کی صورتحال کے باعث خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وہاں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے مفت پروازوں کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ پروازیں آج سے شروع ہونگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اس سسلے میں کہنا ہے کہ بشکیک میں پھنسا پاکستان کا کوئی بھی شہری 03433333049 اور 03440955550 پر رابطہ کرسکتا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ طالب علم مفت ائیر سروس پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں کرغزستان میں پھنسے پاکستانیوں کے اہلخانہ کو بھی ایک سہولت دیتے ہوئے صوبائی حکومت نے معلومات کے لیے ٹال فری نمبر 1700 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔پروازیں آج رات 10 بجے شروع ہونگی.

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی