پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ترک وزیر خارجہ ہکان فدان کی ملاقات

ویب ڈیسک: پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ترک وزیر خارجہ ہکان فدان نے ملاقات کی۔ اس دورام اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں ترک وزیر خارجہ ہکان فدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
آئِی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ترک وزیر خارجہ گزشتہ روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔
اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جاب سے بتایا گیا ہے کہ ترک وزیر خارجہ ہکان فدان وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ایم این اے فضل محمد اور انور تاج کرپشن کیس سے بری