خیبرپختونخوا: کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے 6 کروڑ روپے کا فنڈ جاری

ویب ڈیسک: کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 6 کروڑ روپے جاری کر ریئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ یہ 6 کروڑ روپے دو جہازوں کیلئے جاری کئے گئے ہیں جن میں کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کی جائیگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جیسے ہی کرغزستان میں پاکستانی طلبہ اور اس واقعہ سے جڑے لوگ خیبرپختونخوا کے ریلیف نمبرز پر رجسٹریشن کریں گے تو مزید فنڈز بھی جاری کئے جائیں گے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے یہ اعلان صرف خیبرپختونخوا کے طلبہ کیلئے نہیں کیا بلکہ دیگر صوبوں کے پھنسے طلبہ بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے دیگر فلاحی کاموں کی طرح اس مسئلہ میں بھی سب صوبوں پر سبقت حاسل کر لی ہے۔
مزمل اسلم نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے خصوصی پروازیں آج سے شروع ہونگی۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں جھڑپوں کا تیسرا دن، 7 افراد جاں بحق،55زخمی