سانحہ9مئی کوایک سال مکمل،جیدعلماء ودیگرکاجناح ہاؤس کادورہ

ویب ڈیسک: آج سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ آج ملک بھر کے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء اور دیگر لوگوں نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کے روز ناصرف سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں بلکہ پاک فوج کو خراجِ تحسین بھی پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو تباہی سے بچایا۔
جناح ہاؤس کا دورہ کرنے والے جید علماء و دیگر نے کہا کہ بلاشبہ 9 مئی کے دن کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے ٹی وی اینکر اریبہ خان، ذیشان یاسین نے کہا کہ اس دن جس طرح شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی انتہائی قابل افسوس ہے۔ شہداء نے جانیں قربان کر کے ملک کا دفاع کیا۔ اس کے بدلے ہمار اخلاقی فرض بنتا ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔
اس دن کی مناسبت سے شہداء کے لواحقین نے بھی اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جس طرح مخصوص لوگوں نے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچایا، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ ناقابل برداشت تھا۔
میجر ہلال احمد شہید کے بیٹے نے اس موقع پر کہا کہ میرے والد نے ملک و قوم کے لیے قربانی دی تھی مگر کچھ مخصوص لوگوں نے ان کی قربانیوں کو رائیگاں جانے دیا۔
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے عوام نے اپنے جذبات کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص پاکستان سے محبت کرتا ہے اس پر واجب ہے کہ وہ پاک فوج سے بھی محبت کرے کیونکہ یہی فوج ہمارے تحفظ کی ضامن ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی افواج کے خلاف مہم چلانے والے ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا