12ارب ڈالر کاقرضہ

دوست ممالک سے 12ارب ڈالر کاقرضہ رول اوور کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میں دوست ممالک سے 12ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے لیے مالی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے بیرونی فنانسنگ کا ابتدائی تخمینہ 23 ارب ڈالر لگایاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال سعودی عرب سے 5ارب ڈالر، یو اے ای سے 3ارب ڈالر اور چین سے 4ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا۔
چین سے مزید نئی فنانسنگ کا تخمینہ بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی مد میں ایک ارب ڈالر سے زائد ملیں گے جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی بجٹ تخمینے میں شامل ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مالیاتی اداروں سے نئے قرض پروگرام کے معاہدے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق