گوادر،نامعلوم مسلح افراد کی رہائشی مکان میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

ویب ڈسیک: صوبہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقے گوادر میں 7 افراد جاں بحق ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا۔ زخمیوں سمیت تمام نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک رہائشی مکان میں گھس کر فائرنگ کی۔
ان مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
اس حوالے سے تھانہ گوادر کے پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایک رہائشی مکان میں فائرنگ کی جس کے باعث 7 افراد جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے تمام افراد ایک رہائشی مکان میں رہائش پذیر تھے اور حجام کی دکان پر کام کرتے تھے۔ ان کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان