افسران برطرف

کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف

ویب ڈیسک: وزیراعظم نے اقتصادی چیلنجز سے نکالنے کے لیے ٹاسک پورا نہ کرنے اور مبینہ کرپشن میں ملوث فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے گریڈ 21اور 22 کے 13افسران کو برطرف کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق میاں شہبازشریف کی جانب سے ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے نکالنے کیلئے وزارتوں اور ڈویژنوں و انکے ماتحت اداروں کو دیئے جانے والے ٹاسک پورا نہ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں ایف بی آرمیں گریڈ اکیس اور بائیس کے تیرہ افسروں کوعہدوں سے ہتا کر انکی خدمات ایڈمن پول کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں ایف بی آر میں مزید بڑے پیمانے پر گریڈ انیس اور بیس کے افسران کے بھی تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے افسران کی فہرستیں بھی تیار ہورہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے بعد دوسرے اداروں اور وزارتوں کو دیئے گئے ٹاسک پورے نہ کرنے کے حوالے سے بھی جلد کاروائی ہونے والی ہے جس میں ٹاسک پورا نہ کرنے کے ذمہ دار افسران کو عہدوں سے ہٹادیا جائے گا۔
ایف بی آر کے حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سازی کے اہم موقع پر اتنے بڑے پیمانے پر تقرریوں و تبادلوں سے ایف بی آر اور فیلڈ فارمشنز میں شدید بے چینی و اضطراب پایا جاتا ہے جس سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا پولیس اختیارات میں کمی لانے پر غور