بنوں، پولیس کی بروقت کارروائی، چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ پسپا

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں سپین تنگی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی۔
اس دوران پولیس فورس کی جانب سے بروقت جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے حملے کے جواب میں‌پولیس کی بروقت کارروائی سے کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  کرسٹیانو رونالڈو شہرت کے ساتھ ساتھ کمائی میں بھی آگے