دیر بالا، اسوڑئی درہ میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع دیر بالا کے اسوڑئی درہ میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان نعیم اللہ کو حادثے کے بعد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
اسوڑئی درہ میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی عمر 14 سال بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہیں، حکم نامہ جاری