بنوں، لیکچرر سلیم خان پر حملے کیخلاف اساتذہ کا احتجاج، ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ضلع بنوں کے گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 کے لیکچرر سلیم خان پر ہونے والے حملے کے خلاف اساتذہ نے بھرپور احتجاج کیا۔
اس دوران ضلع بھر کے کالجز کے لوکل یونٹس نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس خود بھی محفوظ نہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق ملزم ٹریس ہوچکا ہے، موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے ، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لیکچرر سلیم خان پر فائرنگ دہشتگردی کا واقعہ نہیں، مجروح لیکچرر اور ملزم طالب علم کے درمیان ذاتی رنجش پر وقوعہ رونما ہوا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، چھرے دار بندوق چل جانے سے 9 خواتین سمیت 10بچے زخمی