رفح میں خوفناک حملہ: بلجیم، کینیڈااورجرمنی کا اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ

ویب ڈیسک: رفح پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے بلجیم اور کینیڈا سمیت جرمنی کی جانب سے شدید ردعمل دیا جانے لگا ہے۔
بلجیم کے نائب وزیراعظم اور کینیڈین وزیر خارجہ نے رفح پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان پر پابندیوں کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
دونوں ممالک کی جانب سے رفح میں اسرائیلی فضائی حملہ انتہائی خوفناک قرار دیدیا گیا۔
دوسری جانب رفح قتل عام پر الجزائر کی جانب سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ اس حوالے سے بامعنی مذاکرات کئے جا سکیں ۔
جرمن وزیر خارجہ کی جانب سے صیہونی جارحیت کے حوالے سے کہا گیا کہ رفح میں اسرائیلی فضائی حملے میں بچوں سمیت جلی ہوئی لاشوں کی تصاویر ناقابل برداشت ہیں۔
یاد رہے کہ رفح پر اسرائلی حملے کے بعد عالمی سطح پر ان پر پابندیوں کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر