شہباز شریف چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل مقرر

ویب ڈیسک: کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل تشکیل دے دی گئی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کابینہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
خصوصی سرمایہ کاری بارے جاری نوٹفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ کے دیگر ممبران میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزرائے اعلیٰ شامل ہونگے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی میں 12 کابینہ ممبرز اور 6 باہر سے اراکین شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سمندری طوفان گیمی چین سے ٹکرا گیا، شدید بارشوں کا امکان