بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، روڈ بند

ویب ڈیسک: بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے، احتجاجی مظاہروں کے دوران روڈ بند، ٹریفک جام۔
تفصِلات کے مطابق پشاور سمیت اکبر پورہ اور چارسدہ سمیت آس پاس کے دیہات میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مین روڈ سمیت موٹروے کو بھی احتجاجا بند کردیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پشاور، اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جو سراسر ناانصافی اور ظلم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی تب تک احتجاج جاری رہے گا۔
ضلع چارسدہ میں بھی بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے احتجاج کرتے ہوئے چارسدہ پشاور موٹر وے کو بند کر دیا۔
اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ کیمپ کورونہ کے عوام بدترین لوڈ شڈنگ کیخلاف سخت گرمی کے باوجود اختجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
اس دوران روڈ بند کرنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے گاڑیوں میں بیٹھے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاج کرتے مظاہرین نے کہا کہ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔
انہوں نے کہا کہ اس طویل لوڈ شیڈنگ سے خواتین اور بچوں سمیت ضعیف العمر افراد اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ گھروں میں پانی تک ناپید ہو جاتا ہے۔
انہوں نے حکام سے لوڈ شیڈنگ کم کرنے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ کی شکایات اور اس سلسلے میں احتجاج کا نوٹس لے لیا اور آج اجلاس طلب کر لیاہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بجلی کی طلب و رسد اور لوڈ شیڈنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی.

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان