وفاق اور نیب گندم خریداری مہم کی تحقیقات کریں، امجد خان آفریدی

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے رہنما امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گندم خریداری میں کرپشن بلین ٹری، بی آر ٹی سکنڈل کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی گندم خریداری مہم کرپشن کا شکار ہو گئی جس سے مقامی کاشتکار انتہائی پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کرپشن کے خلاف تمام تر دعوے ہوا میں اڑ گئے۔
انہوں نے وفاق اور نیب سے گندم خریداری مہم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ ،سواریوں سے بھری مسافر کوچ الٹ گئی، 3 خواتین زخمی