امریکی ترجمان نیتن یاہو سے دو قدم آگے نکل گیا

ویب ڈیسک: رفح کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے بعد نئِی صورتحال دیکھی جانے لگی ہے۔ امریکی ترجمان کے بیان نے اسرائیلی وزیراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق رفح میں پناہ گزین کیمپ جلا دینے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی شرم آ گئی تاہم امریکی ترجمان جان کربی دنگ دلی کا مظاہر کرتے ہوئے ان حملوں میں اسرائیل کو حق بجانب قرار دیدیا۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس کی جانب سے بھی اسرائِیل پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ اس لئے حماس کے خلاف کارروائیوں کا حق اسرائیل کو بھی حاصل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات اسرائیلی فوج کے رفح پناہ گزین کیمپ پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں‌ دفعہ 144 کا نفاذ چیلنج، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر