عالمی برادری اسرائیلی حارجیت روکنے کیلئے کردار ادا کرے، سعودی عرب

ویب ڈیسک: جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائِیل کی رفاح پر چڑھائی کے حوالے سے سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حارجیت روکنے کیلئے کردار ادا کرے۔
سعودی عرب نے رفاہ پر حملے کے حوالے سے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی خونی منظم مہم پہلے ہی فلسطینیوں کو زندہ درگور کر چکی۔ اب ان کی حالیہ کارروائی ان باقی بچ جانے والے فلسطینیوں کو جلا وطن اور ان کی نسل کشی کے مترادف ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکے، عالمی برادری نسل کشی آپریشن رکوانے کیلئے مداخلت کرے۔

مزید پڑھیں:  آل فاٹا سابقہ خاصہ دار و لیویز فورس کمیٹی کا احتجاجی دھرنا ختم