پیپلز پارٹی رہنما سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی رہنما سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نامزد گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے 2 روز قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھا تاہم موجودہ گورنر بلیغ الرحمان کی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف برداری تقریب ملتوی کر دی گئی۔
حلف برداری تقریب شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نئے گورنر سے حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے اور دو روز قیام کریں گے۔

مزید پڑھیں:  افغان سپنر راشد خان 4سال بعد کابل پہنچ گئے ،شاندار استقبال