نوشہرہ، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں رات گئے جہانگیرہ چوک کے مقام پر موٹر وے پولیس کی گاڑی ٹریفک حادثہ کا شکار ہو گئی۔ اس دوران موٹر وے پولیس کے اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔
اس حوالے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار مزدہ گاڑی بے قابو ہو کر روڈ کنارے کھڑی موٹر وے پولیس کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں میں طارق اقبال (ڈرائیور) سكنہ بھکر اور مزمل (موٹر وے پولیس اہلکار) شامل ہیں جبکہ موٹر وے پولیس کا ایک اہلکار خالد عثمان ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا ہے۔
ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔
یاد رہے کہ نوشہرہ میں‌ٹریفک حادثہ میں‌2 افراد جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، جہانگیرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر اہالیان علاقہ سراپا احتجاج