ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 10 مئی کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی الیکشن میں کوہاٹ اور باجوڑ سے کامیاب امیدوار حلف اٹھائیں گے جبکہ 3 ماہ کا بجٹ بھی منظور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مارچ کو پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بروز جمعہ 10 مئی کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.
Load/Hide Comments