خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں جاری ہیں۔ مگحکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبائِ دارالحکومت پشاور میں وقفے وقفے سے بارش جاری جبکہ شہر میں ایک ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ضلع سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں 25 اور کالام میں 23 ملی میٹر جبکہ ضلع دیر میں 22 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا بھر کے مختلف اضلاع میں جاری بارشیں طول پکڑ سکتی ہیں جبکہ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 30 اپریل تک دریائے کابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ضلع ہری پور کے وسطی علاقے اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ گزشتہ روز شام سے جاری ہے۔
کبھی ہلکی اور کبھی تتز بارش سے سردیاں لوٹ آئِی ہیں۔ لوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات پہننا شروع کر دیئے ہیں۔
باران رحمت کے برسنے کے ساتھ ہی متعدد شہری اوردیہی فیڈرز ٹرپ کر گئَے ہیں اور بجلی کی روانی تاحال بند ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سب سے جاری بارشوں کے باعث ندی نالوں میں بھی اضافہ دیکھا جانے لگا ہے جبکہ سے تربیلہ اور خانپورڈیم کا لیول بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب ضلع سوات کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سرما لوٹ آیا ہے۔
ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش جاری ہے۔ مالاکنڈ، مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل کبل، چارباغ، خوازہ خیلہ اور مدین سمیت بیشتر اضلاع میں بارشیں جاری ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ ج اری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جا گری، دو افراد زخمی