فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،عمران خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا بیوروکریسی میں ہے، فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ۔
ڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ 2014کے دھرنے کے حوالے سے مجھ پر جتنے الزامات لگائے گئے سب غلط ہیں، دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، مجھے خوشی ہوگی کہ مجھے انکوائری کمیٹی میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ9 مئی واقعات کا مجھے اس وقت پتہ چلا جب مجھے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا، میں نے نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کے فارم 47کے حوالے سے بیان کے بعد وفاقی حکومت سے کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں؟، صدر ،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور سینیٹ الیکشن فراڈ ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نون لیگ کے لوگوں نے پرائیویٹلی ہمیں بتا دیا تھا کہ جب تک قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس نہیں بنتے نہ الیکشن ہوں گے نہ نواز شریف واپس آئے گا۔
عمران خان نے کہا کہ میرا آدھا خاندان فوج اور آدھا خاندان بیوروکریسی میں ہے، فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، خدا کے واسطے فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی 27سال کی تاریخ میں کبھی جلاؤ گھیراؤنہیں کیا، ہم نے اپنی دو حکومتیں انتخابات کیلئے تحلیل کیں، ہماری سیاسی جماعت انتشار نہیں چاہتی۔
بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ 2013کا الیکشن آر اوز کا الیکشن تھا۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور