چاند نظر نہیں آیا

پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی القعدہ 10مئی کو ہوگی

ویب ڈیسک: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں آج ذی القعدہ 1445ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی القعدہ جمعہ 10مئی کو ہو گی۔
رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد وزارت سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی اور جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ ذی الحجہ کا چاند6جون بروز جمعرات کو دن کو قاہرہ کے وقت کے مطابق 2:39پر پیدا ہوگا۔
انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ مصر میں عید الاضحی 2024کا پہلا دن اتوار 16 جون 2024کو ہوگا جبکہ وقوف عرفہ 15جون کو ہوگا، اس طرح ذی الحج کے مہینے کا آغاز جمعہ 7جون 2024کو ہوگا۔
نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، حتمی رائے سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحی کی تاریخ کا تعین کرنے کے بعد ہی قائم کی جا سکے گی۔
ماہ ذی الحج 1445ھ کے چاند کی رویت کے حوالے سے ادارے نے وضاحت کی کہ نیا چاند مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ تک اور قاہرہ میں 18 منٹ تک سورج غروب ہونے کے بعد رہے گا۔
مصر کے دیگر علاقوں میں نیا ہلال 12 سے 20 منٹ کے درمیان دیکھا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:  صوابی، باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں صحت سہولیات کا فقدان