وزیراعظم

اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے،8 ماہ میں بھی صیہونیوں کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی،دعا ہے کہ ظلم و جبر کا جلد از جلد خاتمہ ہو۔
غزہ اور رفح میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھا کہ اسرائیل بدترین بربریت کررہا ہے، غزہ اور رفح میں ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اب تک 36ہزار فلسطینی مسلمان شہید ہوچکے ہیں، شہدا میں ہزاروں بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں، کئی ماں کی گودیں اجڑ گئیں اور نوجوان شہید ہوئے۔
اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کررہا ہے، کوئی بھی اسرائیل کو مظالم سے باز نہیں رکھ سکا، اسرائیل آج بھی خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں آواز اٹھانے پر عالم اسلام کا شکر گزار ہوں، اقوام متحدہ میں بھی آواز اٹھانے والوں کا مشکور ہوں، اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین میں آزاد حکومت کی تائید کی، حکومت اورعوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے دوسرے ممالک بھی فلسطین کے لیے آواز اٹھائیں گے، غزہ اور رفح میں ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، دعا ہے کہ ظلم و جبر کا جلد از جلد خاتمہ ہو۔

مزید پڑھیں:  فلسطین اولمپک کمیٹی کا اسرائیل کو مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ