سلنڈر دھماکہ

حیدرآباد میں سلنڈر دھماکہ ، 25سے زائد افراد جھلس کر زخمی

ویب ڈیسک: حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ سے 25سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس نے دکان کے اوپر گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، دھماکے سے اطراف کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں ، دوسری جانب دھماکے سے زخمیوں کی تعداد بڑھنے اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ لنجارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلنڈر دھماکے میں 25افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے، زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
غیر قانونی سلنڈر کی دکانوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے گی،غیرقانونی سلنڈر چلتے پھرتے بم ہیں ،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے بھی اس حوالے سے بات کروں گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر سلنڈر دھماکہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، تحقیقات میں ہی اصل وجوہات کا تعین ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی