خاور مانیکا

خاور مانیکا پر عدالت میں حملے اور تشدد کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک:اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بشریٰ بی بی کے سابق خاور مانیکا پر حملے اور تشدد کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کر لیا گیا ۔
مقدمہ نعیم حیدر پنجھوتہ، اعجاز بٹر اور دیگر پی ٹی آئی وکلا پر درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمہ انسپکٹر امتیاز احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان عدت کیس کے دوران کمرہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی وکلا اور کچھ نامعلوم افراد جمع ہو گئے، وکلا اور نامعلوم اشخاص کی جانب سے نعرے بازی شروع کر دی گئی، جیسے ہی خاور مانیکا کمرہ عدالت سے باہر آئے تو پی ٹی آئی وکیل ایڈووکیٹ برکی نے باآواز للکارا اور کہا کہ آج اس نے ہمارے قائد عمران خان کے خلاف گواہی دی ہے اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ برکی کی جانب سے خاور مانیکا کو گردن پر زور دار مکا مارا گیا، ایڈووکیٹ نعیم پنجھوتہ اور اعجاز بٹر نے بھی زور دار مکے مارے، پی ٹی آئی وکلا خاور مانیکا اور ساتھیوں کو روک کر لاتوں اور گھونسوں سے مارتے رہے۔
پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین کر چلانے کی کوشش بھی کی گئی اور پولیس نے بہت مشکل سے اسلحہ واپس لیا اور پی ٹی آئی وکلا نے پولیس اہلک اروں کو بھی زد و کوب کیا۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان