لاہور، وکلاء کی احتجاجی ریلی پر پولیس کا دھاوا، متعدد گرفتار

ویب ڈیسک: سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگردی مقدمات کے خلاف وکلا نے احتجاجی ریلی نکالی۔
احتجاجی ریلی پر جی پی او چوک کے قریب پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی اور وکلاء کیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی۔
وکلا کی احتجاجی ریلی جی پی او چوک پہنچی تو اس موقع پر پولیس نے دھاوا بول دیا اور وکلا پر لاٹھی چارج سمیت ان پر شیلنگ کی۔ اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے احتجاج کرتے وکلا کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر لگے بیریئرز بھی ہٹا دیئے۔
احتجاج کرتے وکلا اور پولیس کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ٹریفک روانی بھی متاثر رہی۔

مزید پڑھیں:  حکومت وعدے ایفا کرے، مالاکنڈ کے عوام پر ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے، جنید اکبر خان