عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 83پیسے فی یونٹ مہنگی

ویب ڈیسک: حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا دے دیا ،بجلی مزید2روپے 83پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے دی تھی جس کے بعد نیپرا نے اضافے کا علان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی