خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائی،6دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 6دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران سیکورٹی نے فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک اور دہشت گرد ہلاک کیا گیا جس کی شناخت انعام اللہ کے نام سے ہوئی ۔
آئی ایس پی کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔
آئی ایس پی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،علاقے میں کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل