اسلام آبادہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کاحکم جاری

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنا دیا.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست کی منظوری دیدی۔
دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول کو سب جیل بنی گالہ میں رکھنے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے عدالت نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننےکے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا