محمود خان اچکزئی

اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس

ویب ڈیسک: اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنمائوں نے کہا کہ اتحاد کسی ادارے کیخلاف یا بدنام کرنے کیلئے نہیں بنایا۔
خیبر پختونخواہاؤس اسلام آباد میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن گرینڈ الائنس کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا کہ ادارے آئین کے دائرے میں چلیں گے تو پاکستان بہترین ملک بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح دیگر ملکوں کی افواج آئین کے دائرے میں رہتی ہیں ہماری فوج بھی آئین کے دائرے میں رہے، اتحاد کے بائی لاز کی تیاری کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس سے پوچھو وہ یہی کہے گا پی ٹی آئی 8 فروری کا الیکشن جیت چکی ہے، کراچی اور اسلام آباد کی تمام سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتیں۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حساس اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہئے، ہمیں ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جانے ہی نہیں دیا گیا، بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔
عمرایوب نے مزید کہا کہ وہ کہتی رہیں کہ انہیں پرائیویٹ ہسپتال لے کر جائیں، ہمارا خدشہ درست ثابت ہوا، بشری بی بی کو رہائی ملنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، افغان لڑکیوں کی تعلیم کیلئے غیر سرکاری تنظیم متحرک