پشاور، وفاق خیبرپختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید فصاحت کے ساتھ بتایا کہ وفاق نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے بعد خیبر پختونخوا کے کاربن کریڈٹ شئیر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال جنیوا میں ہونیوالی پاکستان فلڈ ڈونرز کانفرنس کے 9 ارب ڈالرز میں خیبرپختونخوا کو حصہ نہیں دیا گیا جبکہ کلائمنٹ چینج کانفرس کاپ میں بھی وفاق نے خیبر پختونخوا کو یکسر نظر انداز کیا۔
کلائمیٹ چینج کونسل اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی سمیت موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ان دو مصائب نے یہاں کے عوام کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے 2022 کے سیلاب کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2022 کے سیلاب میں بھی وفاق نے خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا تھا حالانکہ اگست 2022 میں شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ارب روپے کا اعلان کیا تھا لیکن اسے عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔
مشیر اطلاعات کا صوبے کے حقوق کے حوالے سے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ سے ملنے والی گرین کلائمیٹ فنڈ میں بھی خیبر پختونخوا کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ وفاق کے انہی عوامل سے اندازہ ہوتا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے بعد خیبر پختونخوا کے کاربن کریڈٹ شئیر پر بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کلائمیٹ چینج کونسل اجلاس میں وزیر اعظم سے صوبائی بقایاجات پر بات کی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر 10 پیسے سستا، قیمت 278 روپے ہو گئی