پیکا ایکٹ میں ترمیم، ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری

ویب ڈیسک: پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ 2016ء میں ترمیم اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی منظوری دی گئی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی جس کے بعد نیا پیکا بل کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پیکا ترمیمی بل اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی کمان وزارت آئی ٹی کے پاس ہوگی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو بھی ریگولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات بھی کرے گی۔

مزید پڑھیں:  حج :سعودی حکومت کا عمرہ پرمٹ بند کرنے کا اعلان