2014 کے الزامات مسترد، بانی پی ٹی آئی انکوائری کمیٹی میں پیشی کیلئے تیار

ویب ڈیسک: 2014 دھرنے کے حوالے سے تمام خدشات مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوگی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 2014ء کے دھرنے کے حوالے سے مجھ پر جتنے الزامات لگے سب غلط ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم کے فارم 47 کے حوالے سے بیان کے حوالے سے کہا کہ ان کے اس بیان کے بعد وفاقی حکومت سے کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور سینیٹ الیکشن سب فراڈ ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج ہماری ہے اور ہمیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں، 9 مئی واقعات کا مجھے اس وقت پتہ چلا جب مجھے سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا اور اس وقت کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے میں نے ان واقعات کی مذمت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی 27 سالہ تاریخ میں کبھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا۔ ہماری جماعت انتشار نہیں چاہتی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ،70افراد جاں بحق