دہشتگردی سے نمٹنے میں پاکستان کا ساتھ دینے کیلئے پرعزم ہیں، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: پاکستان میں دہشتگردی کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں پاکستان کا ساتھ دینے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھانا پڑا جس پر بہت افسوس ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کیساتھ خدشات دور کرنے کے حوالے سے کام جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی پولیس اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت