بغیر مینڈیٹ مسلط پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر مینڈیٹ کے مسلط کی گئی پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شریف اور زرداری خاندان کے حوالے سے شہباز شریف نے ٹھیک کہا کہ انہیں ہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر رہتی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا جو حال اقتدار میں رہ کر کیا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ انہیں ملکی معشیت کا کوئی احساس نہیں بس صرف ذاتی معیشت کی جستجو رہتی ہے انہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب کی بار حالات بدل گئے ہیں اب کی بار وہ پریشان ہیں کہ اس دفعہ ملک میں اتنا پیسہ نہیں تو وہ کھائیں گے کہاں سے؟ ۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی واپسی کے بارے میں وہ خود فیصلہ کرینگے۔

مزید پڑھیں:  سوات، نانبائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت واپس بڑھانے کیلئَے شٹر ڈاؤن