پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کررہی ہے، فیصل کریم کنڈی

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کررہی ہے اور ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے بہت آوازیں اٹھ رہی ہیں، ان کے رہنماؤں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے جبکہ پارٹی میں بے چینی کا عنصر نمایاں جھلکتا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر فتنہ فساد کی سیاست کررہی ہے اور ایک اور 9 مئی کیلئے پلاننگ کر رہی ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کی مد میں خیبر پختونخوا حکوتم کو 50 سے 60 ارب دیئے گئے وہ کہاں خرچ ہوئے؟۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر