توشہ خانہ کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے طلبی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ نیب تحقیقات بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کی نئی انکوائری درخواستوں پر اعتراضات دور کردیے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ نیب تحقیقات بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کی نئی انکوائری کے معاملے پر دونوں درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے گئے۔
اعتراضات دور ہونے کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی نیب نئی انکوائری میں طلبی نوٹسز کے خلاف درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا جن پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بدھ 08 مئی کو سماعت کرینگے۔
درخواست گزاروں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ درخواستوں پر فیصلے تک نیب انکوائری میں طلبی کے نوٹسز معطل کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات کا مطالبہ