اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے، گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز

ویب ڈیسک: فلسطینیوں کی نسل کشی کے حق میں اور اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکی طلبہ کا احتجاج طول پکڑنے لگا جس کے خلاف امریکی پولیس نے طلبہ کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف امریکی طلبہ کے مظاہرے کے دوران گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز ہو گئی۔
امریکی ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرین کے لگائے گئے احتجاجی کیمپ جا پہنچیں۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبہ آج بھِ درست سمت میں ہیں اور امریکہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا ساتھ نہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب کولمبیا یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ "صیہونیوں کوجینے کا حق نہیں” کا نعرہ لگانے والے طلبہ کو جامعہ سے نکال دیا جائے گا۔
کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم خیمانی جیمز کا کہنا تھا کہ کہ صیہونیوں کو جینے کا حق نہیں، اسرائیل صیہونیوں کا منصوبہ ہے جو امن کے خلاف ہے۔
یاد رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف طلبہ کے مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہروں میں گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔
امریکی پولیس کے ہاتھوں گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا مہم، جسٹس محسن اختر کیانی کی توہین عدالت کارروائی کی درخواست