آرمی چیف

ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ہمیشہ کی طرح ناکامی ہوگی ، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصورممکن نہیں ہے۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کو رد کریں اور سب مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں نوجوان دریائے سوات میں ڈوب گیا