مولانا کو استعمال کررہے شیخ رشید

زرداری اور نواز شریف مولانا کو استعمال کررہے ہیں

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری اور نوازشریف مولانا فضل الرحمٰن کو استعمال کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ان دونوں پارٹیوں نے آپ کو استعمال کیا، میں نہیں چھوڑوں گا کسی بھی ایسے آدمی کو جس نے قانون ہاتھ میں لیا ہو، میں لحاظ نہیں کروں گا، کچل کے رکھ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خطرہ مجھے اور مولانا فضل الرحمٰن کو ہے، دونوں پر تین تین بار حملے ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ لاجز کو رینجرز اور ایف سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، الیکشن کے دن پارلیمنٹ ہاؤس کو رینجرز اور ایف سی کے حوالے کریں گے،جو ملیشیا کے لباس میں اسلام آباد آیا اُسے نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا

شیخ رشید نے کل کے واقعے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ کل پہلے پارلیمنٹ لاجز کے دروازے پر قبضہ کیا گیا، پھر اپنے بندے داخل کیے گئے، کہا گیا کہ ہم نے 401 نمبر کمرے کے علاوہ کسی کمرے پر دستک نہیں دی، وہ کمرا صلاح الدین کا ہے جس میں 20 کے قریب بندے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پارلیمنٹ ہاؤس جانےوالے تمام راستوں میں بیریئرلگا کر سیل کر دئیے

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا برا وقت آنے والا ہے، یہ تحریکِ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں کوئی واقعہ چاہتے ہیں، ان کی سیاست کا پتہ صاف ہو سکتا ہے، ہم نے ٹریلر کے طور پر نارمل پرچے دیے ہیں، اس کے بعد دہشت گردی کے پرچے دیں گے، دہشت نہیں پھیلانا چاہتے لیکن اطلاعات اچھی نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی کے جلد جیل سے باہر آنے کی نوید سنا دی

شیخ رشید نے کہا کہ صلاح الدین نے گیٹ کو کیپچر کر کے اپنے کارکنوں کو اندر کیا، ڈی سی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے،کمیٹی 48 گھنٹوں میں رپورٹ دے گی، یقین سے کہہ رہا ہوں کہ ان کے پاس 172 آدمی نہیں، مولانا فضل الرحمٰن نے اچھا کیا کہ کال واپس لے لی۔