وزیراعظم حافظ آباد جلسہ

وزیراعظم آج حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج حافظ آباد ميں پاور شو کریں گے، اس موقع پر تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دوپہر دو بجے حافظ آباد کے میونسپل اسٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اور ضلع کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جلسے سے خطاب کرینگے۔ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف یہ چوتھا جلسہ ہوگا۔ تحریک انصاف اس سے پہلے منڈی بہاؤ الدین، میلسی اور لوئر دیر میں جلسے کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع

یہ بھی پڑھیں:پارٹی سے غداری کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، عمران خان

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں فورسز کا آپریشن ،ایک دہشت گرد ہلاک،2زخمی

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ناکام ہوگی، اپوزیشن سے 172 بندے پورے نہیں ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جتنی شیروانیاں بنوالیں ہم نے ان کے لیے ہتھکڑیاں بنوائی ہیں۔