عاصم نذیر پی ٹی آئی سے جدا

رکن قومی اسمبلی عاصم نذیر نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لی: شاہ زین بگٹی

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر نے پارٹی سے راہیں جدا کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایم این اے عاصم نذیر نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ

یہ بھی پڑھیں: عمران خان میرے قائد ہیں اور ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا: عثمان بزدار

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے سرپرائز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے ایم این اے چوہدری عاصم نذیر نے حکومت کو خیرباد کہہ دیا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ،حافظ نعیم

شاہ زین بگٹی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے بعد بعض میڈیا رپورٹس میں چوہدری عاصم نذیر کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 انتخابات میں عاصم نذیر نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن جیتا تھا اور بعد پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔