فواد چودھری ٹویٹ

بونے ایک دیو قامت شخصیت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے موجودہ سیاسی صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے معنی خیز تصویر ٹویٹ کر دی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مشہور انگریزی ناول Gulliver’s Travels کا ٹائٹل شیئر کردیا۔ انہوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ پاکستان پولیٹکس کا استعمال بھی کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بونے ایک دیو قامت شخصیت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

یہ بھی پڑھیے:سیاسی کیڑوں نےاپنے ضمیر بیچ دیے ہیں مگر ناکام ہوں گے

واضح رہے کہ مشہور ناول Gulliver’s Travelsکے مصنف جوناتھن سوئفٹ ہیں۔ ناول کی کہانی میں ایک دیو قامت شخص بونوں کے جزیرے میں پھنس جاتا ہے۔ جہاں بہت سے بونے اسے رسیوں سے باندھ کے اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں اور اس بہت اسے اس کے اوپر بھی چڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم