علیم خان گروپ ق لیگ کو ووٹ

علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کردیا

عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کا کہنا ہے کہ علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان میاں خالد محمود نے کہا کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الہٰی کو بلاتے تھے ہم دہرا نہیں سکتے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے 4 سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا، اب پرویز الہٰی کو نامزد کر دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ایم این اے فضل محمد اور انور تاج کرپشن کیس سے بری

یہ بھی پڑھیے:بونے ایک دیو قامت شخصیت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں

ترجمان علیم خان گروپ نے مزید کہا کہ کیا عمران خان کا ساتھ دینے والوں میں ایک بھی وزیر اعلیٰ کا اہل نہیں تھا؟ ہر مخلص کارکن کو پرویز الہٰی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیا پاکستان پرویز الہٰی بنائیں گے تو پی ٹی آئی بنانے کی کیا ضرورت تھی، کوئی سودے بازی نہیں کریں گے، اپوزیشن کا غیر مشروط ساتھ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکج، آئی ایم ایف اجلاس جلد متوقع