کراچی پولیس اور سرکاری ادارے کی کارروائی، جعلی کرنل ساتھی سمیت گرفتار

کراچی پولیس اور سرکاری ادارے  نے مشترکہ کارروائی کے دوران طویل عرصے سے جعلی کرنل بن کر نوسر بازیاں کرنے والے ایک ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ 

سپریٹنڈنٹ پولیس سٹی کراچی علی مردان کے مطابق گرفتار ملزم امداد عرف عمران خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا رہاجبکہ گرفتار ملزم کا ساتھی محمد سیفل بھی خود کو حساس ادارے کا انسپکٹر متعارف کرواتا تھا۔ 

مزید پڑھیں:  لبنان کی حمایت کرنے پر اسرائیل نے ترکیہ کیخلاف لفاظی جنگ چھیڑ دی

ذرائع کے مطابق ملزم امداد پولیس سینئیر افسران کو حساس ادارے کا کرنل متعارف کروا کر زمینوں پر قبضوں کے گروہوں کو سپورٹ کرتا تھا اس کے علاوہ ملزمان اورنگی ٹاؤن کے رہائشی احتشام سے ضرورت کے مطابق اداروں کے جعلی کارڈ بنواتے رہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ناقص کارکردگی پر کوچ کرس سلورووڈ مستعفی

 ایس پی سٹی علی مردان کے مطابق ملزمان کے دو ساتھیوں احتشام اور امام بخش میرالی کی تلاش جاری ہے۔